اداکارہ صبور علی

صبور علی نے علی انصاری کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیدیا

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر و اداکار علی انصاری کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی کو ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں صبور علی کے ساتھ ان کے شوہر علی انصاری بھی موجود ہیں اور سامنے میز پر ایک کیک اور گلاب کا پھول رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جس دن سے میں نے ہاں کہا، اس دن سے میں نے تمہیں ہر دن اپنی سب سے بڑی نعمت سمجھا ہے۔صبور علی نے مزید لکھا کہ تم میری تمام دعاﺅں کا جواب، میرے بہترین دوست اور میرے جیون ساتھی ہو۔واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ اس جوڑے کی گزشتہ سال بات پکی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں