خیریت کا فون

پرویز الٰہی، مونس الٰہی کا شہباز گِل کو خیریت کا فون

اسلام آباد(گلف آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے شہباز گِل کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔مسلم لیگی ق کے قائدین نے کہا کہ شہباز گِل کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر لگنا باعث تشویش ہے۔

چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس واقعہ میں شہبازگِل محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں