گجرات

گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بیحرمتی ،و زیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

گجرات (گلف آن لائن)گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بیحرمتی کی گئی ،و زیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس کے مطابق لاش کی بیحرمتی کا واقعہ تھانہ ٹانڈہ کے علاقے میں 5 مئی کو پیش آیا جہاں 20 سال کی معذورلڑکی کا انتقال ہوا جس کی تدفین 4 مئی کو کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق 5 مئی کی رات ملزمان نے قبر سے لاش نکال کرپھینک دی تھی، ملزمان کے خلاف متوفی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس کے بعد پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعیکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں