وزیر خارجہ وانگ ای

آج کی دنیا میں امن اور ترقی کو مشکلات کا سامنا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوکھون کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ آج کی دنیا میں امن اور ترقی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف نئے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے یکے بعد دیگرے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو پیش کیے ہیں۔ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے نقطہ نظر سے، ان اقدامات نے ایک مزید منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کے قیام کو فروغ دینے کے لیے چین کے منصوبے کو آگے بڑھایا ہے، جسے عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے اور ایشیائی ممالک نے بھی وسیع حمایت کی ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ اگلے ماہ سے چین، کمبوڈیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ پے در پے برکس رہنما اجلاس، مشرقی ایشیائی تعاون رہنما اجلاس، جی 20 رہنما سمٹ اور اپیک رہنماوں کے غیر رسمی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔یوں عالمی گورننس ایک “ایشیائی لمحے” میں داخل ہو چکی ہے، اور بین الاقوامی برادری توقع کرتی ہے کہ ایشیا اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

چین کمبوڈیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر ایشیا سے امن اور ترقی کے عزم کا مضبوط پیغام دینے، کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے ، خطے اور دنیا میں مشترکہ طور پر مزید استحکام کو آگے بڑھانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ایشیائی شراکت کے تحت اپنا حصہ ڈالنے کا خواہاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں