عمران اشرف

بیگم خوش قسمت ثابت ہوئیں، نکاح کے بعد بہت کامیابیاں ملیں’ عمران اشرف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث تیزی سے مقبول ہونے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی کامیابی میں والدہ اور اہلیہ کے کردار کے حوالے سے باتیں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ والدہ نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کا ہے میرا نہیں ہے۔

اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا لیکن والدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کے لیے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ’جاؤ’ ہر چیز اچھی ہو گی۔عمران اشرف نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں فیملی کا بھی بڑا عمل دخل ہے، اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں