لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات اور آئینی ماہرین سے مشاورت کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ صوبے میں جاری ڈاکو راج ختم کرکے رہیں گے ، یہ نہ آئین و قانون کو مانتے ہیں اور نہ بات سننے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ غیر قانونی طریقے سے وزیرِاعلیٰ کے عہدے پربیٹھ جائے۔برطرف گورنر کا کہنا تھا کہ اس بار ان کا واسطہ ایسے گورنر سے پڑا ہے جو آئین سے باخبر ہے اور اسی کے مطابق ہرکام کرتا ہے، سسیلین مافیا کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔