قادر پٹیل

آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو نکالا عمران خان ایک پھونک کی مار تھے ، قادر پٹیل

اسلام آباد (گلف آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی وفاقی وزیر قادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو نکالا عمران خان ایک پھونک کی مار تھے ۔

اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ دوست ممالک کے دیئے ہوئے تحفے بازار میں بیچتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی، نیازی صاحب شوق سے سندھ آئیں وہاں سے صرف شٹ اپ کا جواب ملے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ٹھیکہ ملا تھا ۔قادر پٹیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم جوئی کا ٹھیکہ کہاں سے ملا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں