لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے18 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں وفاقی وزیرحنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل لگانے اور کیس لاہور ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے اپیل کو جلد لگانے اور متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کوجھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا اوراسپیشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو14 سال قید کی سزا دی۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے سزا پرعمل درآمد معطل کرتے ہوئےحنیف عباسی کورہا کردیا تاہم ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا۔ عدالت سے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپیل کوجلد لگانے اوراپیل کولاہورٹرانسفر کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کونوٹس جاری کرتے ہوئے18 مئی کو جواب طلب کرلیا۔