چینی وزارت خا رجہ

چین امریکہ تجارتی محاز آرائی کسی کے مفاد میں نہیں ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یومیہ نیوز بریفنگ میں کہا ہےکہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کا نچوڑ باہمی مفاد اور جیت کے نتائج ہیں جبکہ تجارتی اور ٹیرفس کی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کا یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ چین، امریکہ اور دنیا کے لیے اچھا نہیں ہے۔

تر جمان نے کہا کہ تجارتی جنگ نے امریکی کمپنیوں اور امریکی صارفین کو نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی کمپنیوں کو 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے اور امریکی گھریلو اخراجات میں سالانہ 1,300 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔تجارتی محاز آرائی کے محض تین سالوں میں امریکہ نے 240,000 سے زائد ملازمتیں کھو دی ہیں، یہ اعداد و شمار اس بات کا مضبوط اشارہ ہیں کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

یہ مناسب وقت ہے کہ امریکی حکومت جلد از جلد ان اضافی محصولات پر نظر ثانی کرے اور انہیں ہٹائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں