مراد سعید

ہمارے مستقبل کا فیصلہ کوئی بیرونی طاقت نہیں کرسکتی، مراد سعید

پشاور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کوئی بیرونی طاقت نہیں کرسکتی۔ مراد سعید نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران این سی اوسی بہترین کام سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ہیلتھ پر کوئی کام نہیں کیا تھا ہم نے کورونا میں بہترین کارکردگی دکھائی جس کی پوری دنیا نے تعریف کی، ہمارا ہیلتھ سسٹم بہترین ہے۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ آج جن طلبا کو اسکالرشپ ملی ہے انکو مبارکباد اور صوبائی حکومت مزید اسکالرشپ دے گی، ہمارے مستقبل کا فیصلہ کوئی بیرونی طاقت نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں