سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک، کوٹلی لائنز کے کپتان بن گئے

کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے،سرفراز احمد کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کوٹلی لائنز کا کپتان بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کیڈائریکٹر آپریشنز بن گئے ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں