چینی وزارت خا رجہ

چین، مختصر ترین مدت میں کم ترین سماجی قیمت ادا کرتے ہوئے وبا پر قابو پائے گا ، وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین کی “ڈائنیمک زیرو-کووڈ “پالیسی کا مقصد ،کم ترین سماجی قیمت پر مختصر ترین مدت میں وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانا اور عوام کی زندگیوں ،معاملات زندگی اور پیداواری انتظام کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق منعقدہ پریس کانفرنس میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین کے متعددعلاقوں میں زیادہ تر لوگوں کے روزگار اور امور زندگی معمول پر رہے ہیں۔چین میں انفیکشن اور اموات کی شرح دنیا میں کم ترین ہے۔انسداد وبا میں چین کی پالیسی تاریخی آزمائشوں پر پوری اتری ہے نیز انسدادی اقدامات سائنسی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں اور موثر بھی ہیں۔

چینی ترجمان نے نشاندہی کی کہ چین کی “ڈائنیمک زیرو-کووڈ”پالیسی نے بزرگوں اور دائمی امراض کے شکار افراد کا موثر طریقے سے تحفظ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین وبا کے خلاف اس کٹھن جنگ میں کامیاب ہونے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں