وزیراعظم

وزیراعظم کی پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا صوبے میں شہریوں بالخصوص غیرمسلم پاکستانیوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کو ہدایت کی کہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمنی ہے، ایسے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ قاتلوں کی گرفتاری میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں