مکوآنہ (گلف آن لائن )جڑانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا”نائن الیون”کرنے والوں کو سر لنکا کی مثال دیتے ہوئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے لیکن اس کے لئے شرم درکار ہے جو عمران میں ہے نہ پی ٹی آئی میں ۔
سابق وفاقی وز راء اور پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر اور فرخ حبیب کو جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا عوام کا آٹا چینی گھی دوائی کھاد چوری کرنے کے بعد عمران خان اپنے گناہ چھپانے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔فرح گوگی کو رشوت کا بلما بنانے والا عمران خان اب کلمہ پڑھ کر اپنی رشوت خوری چھپا نہیں سکتا ۔ڈالر خور، تحفہ فروش اب مذہب فروش بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو خوف خدا ہوتا تو اتنا جھوٹ نہ بولتا ۔
آئی ایم ایف نہیں جائوں گا، خود کشی کر لوں گا، کا قوم سے جھوٹ بولنے والا کہتا ہے کہ میں سچ بول رہا ہوں ۔ عمران خان اور پی ٹی آئی نے مسیحی برادری سے غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی جسے حکومت نے ناکام بنادیا ۔لفنگا گل، ‘کڑوی مزاری’، شفقت ڈھیلا، تیلی خٹک، پنڈی کا شیطان، بک بک ڈار، ملتان کی میٹھی چھری ملک میں جھوٹ کی علامات بن چکے ہیں ۔ جھوٹے نیازی کو غنڈہ گردی کی عادت پڑ چکی ہے۔
پاکستان کے عوام مسیحی برادری کی حمایت کرتے ہیں، انہیں ڈرانے دھمکانے کی پی ٹی آئی کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔