فیصل کریم کنڈی

بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن )ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دو پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے ،عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے ،عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں