بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے نو منتخب صدر مارکوس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے ایک بار پھر مارکوس کو فلپائن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چھ سالوں میں چین اور فلپائن اچھی ہمسائیگی اور دوستی پر کاربند رہے ہیں، مشترکہ ترقی کے لیے ہاتھ ملایا ہے اور ایک جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے ہیں۔
دونوں فریقوں نے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے ۔
حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین-فلپائن دوستی دونوں عوام کی مشترکہ توقعات اور مفادات پر پورا اترتی ہے ، انہیں امید ہے کہ فلپائن ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ چین اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر فلپائن کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کے لیے تیار ہے۔
مارکوس نے کہا کہ فلپائنی عوام چین کو اہم ترین شراکت داروں میں شمار کرتے ہیں۔ فلپائن کی نئی حکومت اپنی خارجہ پالیسی میں فلپائن اور چین کے تعلقات کو ترجیح دے گی، اور چین کے ساتھ ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔