فیاض الحسن چوہان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے ‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(گلف آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے ،افسوس کہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی عامر لیاقت کی تیسری شادی سے زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کے ساتھ چپکے رہنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

متعدد دفعہ کہہ چکا ہوں کہ علیم،ترین اورمنحرف ارکان میں سے کوئی منسٹر اور سپیکر نہیں بن سکتا۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے علیم وترین گروپ کی ناجائز امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی 16 اپریل کی صورتحال پر واپس آ گئی ہے۔عثمان بزدار اس وقت آئینی نگران وزیر اعلی ہیں ۔

منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ ہونے سے کسی امیدوار کے پاس پورے ارکان نہیں ہیں۔اب رن آف الیکشن ہوگا جس میں چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی منتخب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں