لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ایس ڈی او آرکیالوجی کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری آرکیالوجی اور سیکرٹری سیاحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری رانا عرفان علی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایس ڈی او عتیق الرحمان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،دوران سروس ان کے خلاف متعدد انکوائریاں زیر التوا ء تھیں۔عتیق الرحمن کو دوبارا کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیا گیا ہے، ان کی تنخواہ ایک لاکھ 40ہزار مقرر کی گئی ہے،عتیق الرحمن کی تقرری ری ایمپلائمنٹ پالیسی 2013کی بھی خلاف ورزی ہے۔
استدعا ہے عدالت عتیق الرحمن کی بطور ایس ڈی او تقرری کالعدم قرار دے اورعتیق الرحمن کو ادا کردہ تنخواہیں واپس لینے کا حکم دیا جائے۔