وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کے کل دورہ کراچی کا امکان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے کل جمعہ کو دورہ کراچی کا امکان ہے جہاں وہ نیوی کی تقریب میں شرکت سمیت امان و امان کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے۔

دورہ کراچی میں وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوگی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں