وحشیانہ فائرنگ

امریکہ میں وحشیانہ فائرنگ کے اثرات عوام کو سہنا پڑتے ہیں، چین

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ میں متواتر ہونے والی وحشیانہ فائرنگ کے اثرات براہ راست عوام کو سہنا پڑتے ہیں ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ان خیا لات کا اظہار ایک پر یس کا نفر نس میں کیا ۔

گن وائلنس نہ صرف خود امریکہ کی ایک دائمی بیماری ہے بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی لایا جانے والا ایک “وبائی مرض” ہے۔ زندگی کا حق انسان کا سب سے بڑا حق ہے۔ گولیوں کی آواز نے لوگوں کو امریکی طرز کے انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی پر گہرائی سے غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اگر عوام کے بنیادی حق زندگی کا بھی تحفظ نہیں کیا جا سکتا تو امریکہ کو کیا حق حاصل ہے کہ وہ انسانی حقوق کے حوالے سے دوسرے ممالک کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات مسلسل رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن امریکہ چین پر انسانی حقوق کے مسائل کا الزام لگاتا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں