ایڈمنسٹریٹر کراچی

صوبے سندھ کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی(گلف آن لائن)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے سندھ کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا ہے، اللہ ڈنوکی مختلف مقدمات میں ضمانت ہوچکی تھی، عدالت سے ضمانت کے بعد دہشتگرد نے کارروائیاں کیں، ایسے دہشتگردوں کوضمانت دینا ہمارے لیے خطرہ ہے، عدالت سے گزارش ہے کہ ضمانت سے متعلق پالیسی بنائیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ اصغرشاہ شہریوں کو پاکستان کے خلاف اکساتا ہے، اصغرشاہ کے اس نظریے کیخلاف سب کوملکرمہم چلانی چاہیے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اللہ ڈنو پرملکی سلامتی کے خلاف کی دفعات شامل تھیں،دہشتگرد اللہ ڈنونامی سے متعلق ٹھوس شواہد اداروں کے پاس موجود تھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ صوبے کوبڑی دہشتگردی سے بچالیا ہے، اصغرشاہ نے دہشتگرد سے ماسک نہ پہننے کا شکوہ کیا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ اللہ ڈنوکوبیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی رہی، اللہ ڈنو کو اصغرشاہ ایران سے ہدایات دے رہا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ اب تک پونے2 لاکھ روپے کی منی ٹریل سامنے آئی ہے، ریلوے ٹریک پر10سے15ہزارلے کر دھماکا کیا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ صدرجیسے دھماکے کیلئے50ہزارروپے سے ایک لاکھ روپے لیا جاتا ہے، دہشتگرد دیگرمقامات پربھی دھماکے کرنے کا سوچ رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ اللہ ڈنو کو ایران سے سندھی میں ہدایات دی جارہی تھیں جبکہ اللہ ڈنو گزری میں رہائش پذیرتھا۔انہوں نے کہا کہ صدردھماکے میں اللہ ڈنو نے ریموٹ کا بٹن دبایا تھا جبکہ اللہ ڈنو ریلوے ٹریک لائن دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کھارادردھماکے میں جلد پیشرفت ہوجائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں