اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے ‘اپریل میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 623 ملین ڈالرریکارڈ ہوا‘ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 9 مہینوں کی اوسط سے نصف سے بھی کم ہےجو بیرونی استحکام کیلئے بہت اچھی علامت ہے‘جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پرامید ہیں۔
جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اپریل میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 623 ملین ڈالرریکارڈ ہوا، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 9 مہینوں کی اوسط سے نصف سے بھی کم ہے، یہ بیرونی استحکام کیلئے بہت اچھی علامت ہے۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، ہم بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پرامید ہیں۔