اسد عمر

حقیقی آزادی مارچ کے بعد ملک کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے بعد ملک کی قسمت کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے، گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی ہجوم اکٹھا کرنے کی توقع ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ متاثر کن مظاہرے کے بعد پاکستان کے فیصلے کبھی بند کمروں کے پیچھے نہیں کیے جائیں گے،اس کے بعد کبھی غیر قانونی پیسے کا استعمال ہوگا نہ ہی غیر ملکی طاقتیں ملک کیلئے فیصلہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں