ایرانی صدر

پاسدارانِ انقلاب کے کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے، ایرانی صدر

تہران (گلف آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔میڈیاریورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کرنل خدائی کے قتل میں عالمی عناصر کے ملوث ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کو 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ قابل مذمت دہشت گرد کارروائی میں عالمی عناصر ملوث ہیں، قتل میں ملوث ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں