سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور انتخابات ترمیمی بل 2022اور قومی احتساب (ثانوی ترمیمی) بل 2022کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے وا لے انتخابات ترمیمی بل 2022اور قومی احتساب (ثانوی ترمیمی) بل 2022کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا،تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بل کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا چیئرمین سینیٹ نے بل کمیٹی میں بھیجنے کے بجائے براہ راست ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جس پر تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کاگھیرا کیااور شدید احتجاج کیااور این آراو نامنظور اورسیز کے ووٹ پر ڈاکا نامنظور کے نعرے لگائے ،حکومت کے ساتھ اپوزیشن کے باپ پارٹی اور دلاور خان گروپ نے بھی بلوں کی حمایت اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے ۔

تحریک انصا ف کے احتجاج کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اجلاس پیرکی شام 4بجے تک ملتوی کردیا۔جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وفقہ سوالات کے بعد قائد حزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت سب سے غیر ضروری ہے سب سے پہلے اس پر پابندی لگانی چاہیے ۔عمران خان کی کال پر پوری قوم سڑکوں ہر نکلی تھی انہوں نے اپنا تجربے کا بھرپور استعمال کیا ماڈل ٹاو ن کے تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے پورے پاکستان کو ماڈل ٹاو ن بنانے کی کوشش کی اور پاکستان کنٹینر کا قبرستان بنادیا تھا۔یہ آزادی کے نظریہ کو نہیں روک سکتے ہیں۔انہوں نے اے آر وائے کو آف ائیر کیا اس کے باوجود میڈیا نے ان کو اصلی چہرہ پاکستان کو دیکھایا گلوبٹوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گاڑیاں تباہ کیں لوگوں پر تشدد کیا انہوں نے فسطائیت کا بازار گرم کیا۔ اتنا جھوٹ بہ بولیں کہ جھوٹ کی کانپیں ٹانگ جائیں۔ حماد اظہر ،عمر ایوب کو مارا گیا، ٹیئر گیس کے نام پر زہریلی گیس چلائی گئی ۔پولیس گردی کو پاکستان کے عوام اس کو مسترد کرتے ہیں۔اس امپورٹڈ حکومت کے پاس رام کہانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

عوام کے مفادات کا تحفظ یہ حکومت نہیں کرسکتی ہے۔عوام کے لیے پیٹرول بم کا تحفہ ہے۔30سال تباہی کرنے کے بعد آج وہی لوگ ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں۔لوٹے بولنے غیر پارلیمانی اور لوٹے رکھنا پارلیمانی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے روس سے بات کی تاکہ روس سے 30فیصد سستی گیس و تیل مل رہا تھا اس کی سزا ملی کہ ان کے ساتھ مل کر عمران خان کی حکومت کو رخصت کیا۔بھارت نے روس کے ساتھ معائدہ کرلیا پاکستان میں 30روپے مہنگا اور بھارت میں پیٹرول سستا ہورہاہے کیوں کہ وہاںپر امپورٹڈ حکومت نہیں تھی۔قائدایوان سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اعجاز چوہدری کی گرفتاری پر ان کی گرفتاری ختم کرنے کی ہدایت کی۔ اگر 20لاکھ لوگ نہیں نکلے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ معیشت میں بارودی سرنگیں لگی معیشت کو تباہ کیا انہوں نے ہمارے خوبصورت شہر کو تباہ کردیا گیا۔اور چیئرمین سے درخواست کی کہ پہلے قانون سازی لی جائے ۔چیئرمین سینیٹ نے وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کو اجازت دی کہ وہ تحریک پیش کریں ۔مرتضی جاوید عباسی نے ایوان میں انتخابات ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیاجس پر تحریک انصاف نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیاکہ بل کی مذمت کرتے ہیں اس کوکمیٹی میں بھیج دیاجائے ۔سینیٹراعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ ہم اورسیز کا ووٹ ختم نہیں کررہے طریقہ کار تبدیل کررہے ہیں۔مشرق وسطی کے ممالک پولنگ اسٹیشن نہیں بنارہے ہیں وہاں 70لاکھ اورسیز رہے رہے ہیں۔اس لیے یہ عمل قابل عمل نہیں ہے انہوں نے اس کو انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے حکام کو گالیاں دی ان کو نوٹس ملے تو معافیاں مانگیں۔ یہ قومی اسمبلی سے بھگوڑے ہوئے ہیں وہ واپس قومی اسمبلی میں آئیں۔ قائدحزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہاکہ اورسیز کے ووٹ پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے اور ای وی ایم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اس بل کو بلڈوز مت کریں۔شبلی فراز نے کہاکہ قائدایوان کا بیان بدنیتی پر مبنی ہے قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اس بل کو کمیٹی میں بھیج دیں ان کو شفاف الیکشن قبول نہیں ہے۔ اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ایوان بتائے کہ بل کوکمیٹی میں بھیجا جائے یا ابھی زیرغورلایاجائے جس پر حکومت نے مطالبہ کیاکہ ابھی اس کوزیرغورلایاجائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل زیرغور لیا اسی دوران تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج شروع کردیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کاگھیرا کرلیااور شدید نعرے مارتی رہی جبکہ اپوزیشن میں شامل بلوچستا ن عوامی پارٹی ( باپ ) دلاورخان گروپ اور فاٹا سے آزاد سینیٹرز نے اپوایشن کاساتھ نہیں دیااوربل کے حق میں ووٹ دیئے۔جس کے بعد انتخابات ترمیمی بل 2022ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

جس کے بعد قائدایوان ووزیرقانون سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے قومی احتساب (ثانوی ترمیمی) بل2022ایوان میں پیش کیااس کوبھی ایوان نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔اسی دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز چیئرمین ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے رہے بل منظور ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی کارروائی پیرکی شام 4بجے تک ملتوی کردی جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹرز شدید احتجاج کرتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں