حمزہ شہباز

شہباز شریف خدمت کا، عام آدمی کے دکھوں کے مداواے کانام ہے ‘حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو غریب طبقات کیلئے ماہانہ 28ارب کے پیکج پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے وہ احساس جو آپ کا خاصہ ہے،یہ ہے وہ حقیقی ریلیف جو عام آدمی کی اشک شوئی کے لیے ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف خدمت کا، عام آدمی کے دکھوں کے مداواے کانام ہے ۔

عمران نیازی تم احساس، اخلاقیات اور تہذیب سے نابلد ہو اور تمہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔عمران نیازی ریلیف تو دور کی بات تم نے تو پونے چار برس قوم کو تکلیف میں مبتلا کئے رکھا ،تم الٹے بھی ہو جائو شہباز شریف کی ہوا کو بھی نہیں چھو سکتے،وزیر اعظم شہباز شریف کے ریلیف پیکیج سے خلق خدا کی مشکلات کم ہوں گی۔دعا گو ہوں کہ ہمیں اسی طرح عوام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں