لاہور( گلف آن لائن)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ شہری کی جان چلی گئی اور متعلقہ پولیس سوئی رہی
بے گناہ شہری کی موت کا کون ذمہ دار ہے۔میرے پاس جاں بحق شہری کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لئے الفاظ نہیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے۔