قادر پٹیل

صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، قادر پٹیل

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسیشن کے وفد نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت پی پی ایم اے کے چیئرمین نے کی ،وفد نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ڈریپ کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ چیئر مین پی پی ایم اے نے کہاکہ صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں