حارث

شاداب اور حارث نے کاؤنٹی کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دے دیا

لیڈز(گلف آن لائن) قومی کرکٹرز شاداب اور حارث رؤف نے کاؤنٹی کھیلنے کے تجربے کو شاندار قرار دے دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ذمے داریاں ادا کرنے کے لئے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے۔وطن واپسی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ملتان کی گرمی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، گرمی تو ہے مگر اْس کا عادی ہونا پڑے گا،واپس جا رہے ہیں انشاء اللہ اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔شاداب خان نے کہا کہ انجری کے باعث تھوڑا پریشر تھا، پی ایس ایل کے بعد میں یہاں بھی کھیلا، میرا مقصد سیریز سے پہلے پریکٹس کرنا تھا، کافی اچھی پریکٹس ہوئی، مشکل کنڈیشن تھی مگر مزا آیا، ہمارا فوکس ابھی اس سیریز پر مرکوز ہے اور انشاء اللہ اچھی سیریز کھیلنے کے کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دورہ انگلینڈ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ تھوڑی مشکل ہے یہاں سے بہت سیکھنے کو ملا،فور ڈیاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی، جس کے باعث اچھا تجربہ حاصل ہوا،جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرور مدد ملے گی۔حارث رؤف نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں ہر طرح کے موسم کے لیے تیار رہنا پڑتا ہے،اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں جیسا بھی موسم ہو کھیلیں گے۔یاد رہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کے لئے قومی اسکواڈ مین شامل کیا گیا ہے، کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں