شیری رحمان

عمران خان کا ملک تین ٹکڑوں میں ٹوٹنے اور نیوکلیر اثاثے چھن جانے کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک تین ٹکڑوں میں ٹوٹنے اور نیوکلیر اثاثے چھن جانے کا بیان قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ کیا کوئی سابق وزیراعظم ملک اور اس کے اثاثوں کے لئے اس طرح کی گفتگو کرتا ہے؟ ،عمران خان کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اداروں اور ملک کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں خود بے نقاب ہو گئے ہیں، یہ ایسی ذہنی کیفیت میں مبتلا ہیں جن میں یہ خود کو درست اور ساری دنیا کو غلط سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی لیکن عمران خان چاہتے ہیں فوج ان کے حق میں مداخلت کرے، ان کی نظر میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہی فوج کا درست فیصلہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ میں بری طرح ناکامی کے بعد اب یہ اداروں کو کہہ رہے کہ حکومت کو نکالیں، لک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر کھڑا کر کے اب یہ مسیحا بننے کی کوشش کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ناکام حکومت کو گھر بھیجنے کا مقصد ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں