کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں، خان صاحب ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں، خدشات کا ذکر خان صاحب خود بھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک، اسلام دشمن قوتیں عمران خان کے خلاف یکجا ہوچکی ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔انہوں نے کہاکہ فاشسٹ حکومت عمران خان مخالف ہر غلط قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے، خان صاحب ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں۔