شہباز شریف

پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں انہوں نے کہا نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے،سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں