بحری جہاز

بحری جہاز شکن میزائلوں سمیت یوکرائن کے لیے امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے اس امر کی تصدیق کے بعد کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس امداد میں توپ خانے کے سپئر پارٹس، اضافی میزائل اور اینٹی شپ میزائل شامل ہوں گے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔ اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا۔نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یوکرین کو جون کے آخر تک ہیمارس میزائل فراہم کرنے سے اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع نے یوکرین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم پر زور دیا۔بائیڈن نے پہلے یوکرین کو جدید اور درست میزائل سسٹم ھیمارس فراہم کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، جو 700 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے پیکیج کے حصے کے طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ میزائل روسی اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں