شیری رحمن

صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمینی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کیساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمینی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر علوی کی غیر جانبدار رویہ پر گہری تشویش ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں،عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا۔

شیری رحمن نے کہاکہ اب صدر علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں، وہ ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کی خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں۔

انہوںے کہاکہ ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدر صاحب علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر غیر جمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے وقت کیا صدر علوی اللہ تعالی کو جوابدہ نہیں تھے؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ صدر علوی کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں