راناتنویر حسین

ایم کیو ایم کا گلہ درست نہیں،سندھ میں بلدیاتی نظام کے ذمہ دارشہبازشریف نہیں پی پی ہے،راناتنویر حسین

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اگر قومی اسمبلی میں واپس نہ آئے تو اس کے استعفے قبول کرلیے جائیں گے، ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے گلہ مناسب نہیں بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نہیں چاہتے کہ ان کے استعفے قبول ہوں، جو کہتے ہیں کہ استعفے نہیں دیئے، وہ الیکشن کمیشن جائیں، اگر طلبی کے باوجود ارکان نہ آئیں تو استعفے قبول کرلیے جائیں، مستعفی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

رواں ماہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا تنویر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیراعظم شہبازشریف سے گلہ درست نہیں، بلدیاتی نظام وزیراعظم کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئین کی خلاف وزری ہوئی ہے تو ایم کیوایم سپریم کورٹ جائے۔ معاشی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، مسائل کی وجہ عمران خان کی غلط پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل جلد حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ حکومت نے مشکل فیصلے کرلیے ہیں، تاہم دو تین چیزوں میں جلد بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں