شاہد خاقان عباسی

اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں ،مفتاح اسماعیل کی حمایت میں شاہد خاقان عباسی میدان میں آگئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں شاہد خاقان عباسی میدان میں آگئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اورکسی سے کوئی موازنہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جولائی کے آخر تک پاکستانی پہنچ جائیں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے ، نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں۔اسحاق ڈار کے مطابق نیا پاکستانی پاسپورٹ مل چکا ہے، ڈاکٹر نے بھی اجازت دے دی ہے، پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نواز شریف کا حکم کافی ہے، مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں