سبطین خان

ن لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی’سبطین خان

لاہور (گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سبطین خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سبطین خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کیس یہ ہے کہ میں وزیرجنگلات تھااب میں وزیر جنگلات نہیں ہوں، اب اگر چیف منسٹر کوئی سمری نکالتا ہے اور پرچہ مجھ پر ہو یہ کیا قانون ہے۔سبطین خان کا کہنا تھا میں اس وقت وزیر ہی نہیں تھا وہ سمری میں نے پاس ہی نہیں کی، مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت بیوروکریسی کو مس یوٹیلائز نہیں کرے گی، یہ فری اور فئیر الیکشن ہو گا،جمہوری حق عوام کو دیا جائے۔شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے 3ماہ میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، انہوں نے صرف اپنے کیس کلیئر کرائے ، ہم چاہتے ہیں آزاداور غیرجانبدارالیکشن ہوں۔سبطین خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا جائز مطالبہ نہیں مانا تھا، مزید پانچ حلف کے بعد ہماریارکان 173 ہو جائیں گے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے دعوی کیا کہ (ن) لیگ کے چار ایم پی اے ہمارے پاس آ رہے ہیں ، اب پنجاب میں حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں