اینٹی کرپشن

اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور(گلف آن لائن) اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے ریکارڈ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے اس حوالے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اور ہائوسنگ سوسائٹی جی مگنولیاکے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا۔

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہاسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ شہریوں کی درخواست پر ہائوسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔فرح گوگی ہاسنگ سوسائٹی جی مگنولیا تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں