ملک احمد خان

عمران ریاض کے خلاف 20 مختلف مقدمات ہیں، ملک احمد خان

ملتان (گلف آن لائن ) وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف 20 مختلف مقدمات ہیں، رات ملتان پہنچا تو ٹیلی ویژن پر ایک صحافی کی گرفتاری کا شور مچا دیکھا، آزادی حق رائے دہی جمہوریت کی بنیادی آکائی ہے، آزادی رائے کا حق ہونا چاہیے لیکن آرٹیکل 19 کے مطابق عمران ریاض کے خلاف 20 مختلف مقدمات ہیں، اگر کوئی بھی بات پاکستان کی سالمیت کے خلاف کی جائے گی تو وہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ملک احمد خان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق رائے دہی میں ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، عمران ریاض نے پاک سعودیہ تعلقات پر بے بنیاد ویڈیو اپلوڈ کی، عمران ریاض کو اسلام آباد نہیں اٹک سے گرفتار کیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عمران ریاض آئین اور قانون کی خلاف ورزی کررہے تھے، آپکی سیایسی جماعت کے نمائندے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم سیایسی لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں