صائمہ نور

صائمہ نور نے انسٹا گرام اکائونٹ بنا لیا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور نے انسٹا گرام اکائونٹ بنا کر مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔صائمہ نور نے saima.syednoorکے نام سے اکائونٹ بنایا ہے اور اس پر تقریباً 9 ہزار فالوورز ہیں۔

ویڈیو پیغام میں صائمہ نور نے کہا کہ بالآخرمیں نے انسٹا گرام پر اکائونٹ بنا لیا ہے، مداح اکثر کہتے تھے کہ مجھے انسٹا گرام پر آنا چاہیے، مداحوں کی پروز فرمائش پر اکائونٹ بنایا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اس اکائونٹ کو میں خود دیکھوں گی اور خود ہی چلائوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں