عمران خان

اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹر بننے کی اجازت نہیں دی ، یہ فیصلہ کن وقت ہے’ اچھائی کیساتھ کھڑے ہو ں یا برائی کیساتھ’عمران خان

دنیاپور (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماراضمنی انتخابات میںمقابلہ ان چوروں سے ، ان سے پیسے لے لینا لیکن ووٹ بلے کو ڈالنا یہ ہماری پہلی اسمبلی تھی جو ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹر بننے کی اجازت نہیں دی ، یہ فیصلہ کن وقت ہے یا اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو ں یا برائی کے ساتھ ۔ 17جولائی کو انتخاب نہیں بلکہ جہاد ہے یہ اس ملک کی حقیقی آزادی کی جدو جہد ہے جو چور ہمارے اوپر مسلط کیے گئے ۔ امریکہ نے میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ مل کر سازش کی ۔ پاکستان میں دو ڈاکو آئے ایک زرداری اور دوسرا شریف خاندان ۔

چودہ سال سے ایک ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہوا ہے ۔ کراچی شہر کھنڈر بن چکا ہے مگر اس کی ترقی کے لیے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف کرپشن کے مقدمات تیار تھے ۔ سند ھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا تھا انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ کراچی میں بارش کے پانی کے لیے کچھ کرنا ہے جب تک زرداری ڈاکو سندھ پر قابض ہے صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ٹرو کے روز صوبائی اسمبلی حلقہ PP-224 دنیاپور کے امیدوار پیر عامر اقبال شاہ ، حلقہ PP-228 کیپٹن عزت جاوید کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اڈا شاہنال/ضلع لودہراں میں منعقدہ ایک بہت بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو بُری چیز نہیں سمجھتے تھے ۔ کون سی طاقت تھی جو اس ملک میں کرپٹ لوگوں کو سزا دینے سے روکتی تھی ۔ کبھی وہ معاشرہ اوپر نہیں جا سکتا جو بُرائی کے ساتھ ہو۔ جاوید لطیف کہتا تھا کہ اسمبلی کے ذریعے نوازشریف کے مقدمات ختم کر دو اچھائی کے ساتھ یا بُرائی کے ساتھ نیوٹرل آپ نہیں رہ سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی سازش سے ہم پر چور مسلط کیے گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خلاف مہنگائی پر مہم چلائی گئی۔مہنگائی پر مہم چلانے والوں نے آتے ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کیے ۔

موجودہ حکومت نے احسن اقبال کے 11سو ارب کے کیسز ختم کروائے اس سے بڑا ڈاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہ پڑا ۔ نیب قوانین میںترامیم کر کے اپنے مقدمات ختم کروا دیے گئے ۔ احسن اقبال برگر کھانے گیا تو چور چور کے نعرے لگائے گئے ۔ ارسطواحسن اقبال کہتا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی ، جھوٹے ارسطو یہ بد تمیزی نہیں حقیقت ہے کہ تم چور ہو ۔ امریکہ کے ساتھ مل کر ہماری حکومت گرائی ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دو ماہ میں ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ حمزہ کُکڑی نے انڈوں کی قیمتوں میں 36فیصد اور مرغیوں کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کیا ہے کیونکہ وہ مرغیوں اور انڈوں کا کاروبار کرتا ہے ۔ شہباز شریف گورے کو دیکھتا ہے تو اس کے پائوں میں گِر جاتا ہے۔ مریم بی بی کہی ہے کہ میری لندن اور پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ۔ میں لودہراں کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ الیکشن میں لوٹوں کو ہرانا ہے ۔ 17جولائی کو حقیقی آزادی کی جنگ ہے ۔میں کسی کے سامنے پہلے جھکا ہوں اور نہ ہی آپ کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔ یہ لوگ الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں میں پیسے بانٹ رہے ہیں چوروں سے پیسے لے لو اور ووٹ بلے کو ڈالنا۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم کے قدموں میں بیٹھا ہوا ہے ۔

مسٹر ایکس لاہور میں بیٹھا ہوا ہے وہ کون ہے ؟ دھاندلی کی کوشش کے باوجود ان کو پھینٹا لگانا اور ہرانا ہے ۔ضمنی الیکشن میں لوٹوں کو شکست دینی ہے الیکشن کے دوران نوجوانوں نے گھر گھر جاکرعوام کو بتانا ہے کہ یہ جہاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کا حال سری لنکاوالا ہونے جا رہا ہے ۔ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی بجلی 35روپے فی یونٹ کر دی ۔ چیری بلاسم کہتا ہے کہ میں بھیک مانگنے تو نہیں آیا ، شہباز شریف ، اس کا بھائی اورزرداری تم بے شرم ہو، بے شرمو! تم ایک عظیم قوم کے گیدڑ لیڈ ہو ۔ قائد اعظم ایک آزاد اور خود دارانسان تھے ۔ یہ دو خاندان ارب کھرب پتی بن گئے مگر ملک مقروض ہوگیا۔مرغی ہمارے دور میں 300روپے تھی جو کہ آج 600روپے تک پہنچ چکی ہے ، انہوں نے گیس 45فیصد ، ڈیزل کی قیمت میں130 روپے ، گھی 22فیصد اور پیٹرول 100روپے لیٹر بڑھایا ہے ۔انتخابی جلسے سے امیدواران صوبائی اسمبلی عامر اقبال شاہ ،کیپٹن عزت جاوید ، سابق وزیر موسمیات زرتاج گُل، سابق ایم این اے میاں محمد شفیق آرائیں ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ لودہراں آمد کے موقع پر چیئر مین PTI عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں