وزیر داخلہ ن

وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر خرم ہاشمی کے گھر پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور(گلف آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی میں نجی ٹی وی کے سینئر رپورٹر خرم ہاشمی کے گھر پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ عطا اللہ تارڑ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کو واردات کے تین گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا ہے ۔صوبائی وزیرداخلہ عطا اللہ تارڑ نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں تحقیقات کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں،عدالتی کارروائی میں مدعی کی بھرپور معاونت کی جائے گی اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں