حافظ نعیم الرحمن

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگے گا، حافظ نعیم

کراچی(گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سیٹ بیک ہوگا، بڑا دھچکا لگے گا، منگل کو پریس کانفرنس کے دوران شہرِ قائد کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر پی پی پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عید کا تیسرا دن ہے اور ہمارا شہر بے یارو مددگار ہے، آئی آئی چندریگر روڈ پر اس وقت بھی پانی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے، کورنگی، نیو کراچی، اولڈ سٹی ایریا کا برا حال ہے، 1 اعشاریہ 2 ارب روپے نالوں کی صفائی کے لیے رکھے گئے تھے وہ کہاں ہیں؟

مرتضی وہاب 66 کروڑ کا جواب دیں کہ وہ کہاں ہیں؟ یہ آپس میں کھیلتے رہتے ہیں، کراچی کے لوگوں سے ان کا کوئی واسطہ نہیں 14 سال سے برسرِ اقتدار پارٹی نے ہزاروں ارب روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے، جس ادارے میں چلے جائیں تو صرف کرپشن کرپشن اور کرپشن ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت کراچی میں ہنگامی صورتِ حال ہے، جہاں تعینات 80 فیصد عملہ چھٹی منانے گیا ہوا ہے، کراچی کے لوگ ریٹائر ہوتے جا رہے ہیں نئے لوگ ہیں ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی کے 90 فیصد بھرتی کیے گئے لوگ کراچی سے ہیں ہی نہیں، ہم لسانیت پر سیاست نہیں کرتے لیکن پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اتحادی ہے، ایم کیو ایم کا پورا زور اس پر ہے کے گورنر ان کا ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں