وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مل گئی ہے ، نئی قیمتوں کیلئے پندرہ جولائی کا انتظار نہیں کیا جائیگا ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کی سمری مل گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی قیمتوں کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر اعتراض نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پوری قوم کی مبارک باد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، پوری قوم نے مشکل فیصلوں میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم بحرانوں کو سمجھتی ہے، اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں