پاکستان

پاکستان نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانیکی حمایت کردی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے کی حمایت کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کیمطابق سری لنکا میں کرانیکی حمایت کرتے ہیں۔

پی سی سی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونے کا فائدہ ہے، ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا، سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی کامیاب رہی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں سیریز کیلئے موجود ہی لہٰذا ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں