پی پی 158

پی پی 158،تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کر کے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا

لاہور(گلف آن لائن) لاہور کے حلقہ پی پی 158میں مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوںنے تشدد کر کے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا ، زخمی کارکن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوںنے جمشید اقبال چیمہ کی ایماء پر اس پر تشدد کیا اور سر پھاڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 158 میں مسلم لیگ (ن) اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھاڑ دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔(ن)لیگ کے زخمی کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں