وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس

ہمارے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پی ٹی آئی کنٹرول روم کا دورہ کیا، وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ ہیاں موجود ہیں نوجوانوں سمیت ان کی خدمات لائق تحسین ہیں،

وزیر اعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ جمہوریت کا نام سب کو برابری کے حقوق دینا ہوتا ہے، یہ حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے کہ عوام جا کے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں، مگر پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو حق ہونا چاہئے کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں، خدارا جمہوریت کو آگے بڑھنے دیں صرف ملک کا فائدہ سوچیں،سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہمارے کشمیریوں کا بھی پختہ یقین ہے کہ پاکستان کی بھلائی سب سے آگے ہے، خان صاحب کے آنے سے ایک نئی قوت سامنے آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں