گال ٹیسٹ

گال ٹیسٹ ،میزبان ٹیم نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ،333 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی

گال(گلف آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ،سری لنکا نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے جبکہ اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی سری لنکا کے دنیش چندیمل 86 اور برابتھ جیسوریا 4 رنز کے اسکور پر نائوٹ آٹ ہیں جو آج منگل کے روز چوتھے روز کا کھیل شروع کریں گے۔ پیر کو میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے 36 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو محمد نواز نے جلد ہی نائٹ واچ مین کاسن رجیتھا کو چلتا کردیا تاہم اس کے بعد اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 91رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، یاسر شاہ نے 64 رنز بنانے والے اوشادا کو آئوٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔اینجلو میتھیوز صرف 9 رنز بنا سکے جبکہ کوشل مینڈس کی 76 رنز کی اننگز بھی یاسر کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

پانچ وکٹیں گرنے کے بعد دنیش چندیمل کا ساتھ دینے دھننجیا ڈی سلوا آئے اور دونوں نے 40رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن یاسر کی تیسری وکٹ نے دھننجیا کی مزاحمت کا خاتمہ کردیا۔دوسرے اینڈ سے نواز نے پہلے نروشن ڈکویلا اور پھر رمیش مینڈس کو آئوٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے ہیں اور مجموعی طور پر 333 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔دنیش چندیمل 86 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور پراباتھ جے سوریا ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور 4 رنز بنا رکھے ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں