شازیہ مری

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے’شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے، سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ غیر ممنوعہ اکاؤنٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے ـعمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری کیس میں عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عمران خان نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟عمران خان کا کردار چور مچائے شور کا ہے، عمران خان کی خواہش پر ملک کو تختہ مشق بننے نہیں دینگے ـانہوں نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے چار سال کی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو اس جگہ پہنچایا ہےـملک کی معیشت اب تجربوں کی متحمل نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں