جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ

کراچی (گلف آن لائن) جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اوررینجرزتعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے پولیس کو بلایا جارہا ہے اور محسوس ہورہا ہے کہ پولیس کے ذریعے الیکشن پر قبضہ کرنے کی سازش ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کراچی جیسے شہر کو این جی اوز کے رحم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی کانظام ٹھیک کرنےکیلئےکوئی بھی تیارنہیں ہے، انتظامیہ حکومت کی آلہ کاربنی ہوئی ہے اور سیاسی جماعتیں کراچی کیلئےکچھ نہیں کرتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت کاموضوع عوام ک ےمسائل نہیں ہیں یہ جماعتیں مسائل حل کرنے کے بجائے پوائنٹ اسکورنگ کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں